اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی وباء کے دوران ویڈیو کالنگ سروسز پر آن لائن میٹنگز اور کلاسز ہوتی رہیں اور کچھ ممالک میں تو اب بھی ہو رہی ہیں۔ جب کہ ان آن لائن میٹنگز اور کلاسز میں گاہے بگاہے بہت سے انتہائی شرمناک مناظر بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔
ان شرمناک مناظر میں ٹیکنالوجی سے بے بہرہ کوئی شخص کیمرہ بند کیے بغیر باتھ روم میں جا کر برہنہ ہو گیا، کسی کے پیچھے برہنہ حالت میں گھر میں گھومتی خاتون نظر آ گئی اور کوئی دیگر نوع کے شرمناک کام کرتا پکڑا گیا ۔ ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دنوں ویت نام میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک طالب علم آن لائن کلاس کے دوران کیمرہ بند کرنا بھول گیا اور اپنی پارٹنر کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتے ہوئے سب لوگوں نے اسے دیکھ لیا۔ویب سائٹ انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق یہ شرمناک واقعہ ویت نام کے شہر ہوشی من میں پیش آیا ہے۔اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس طالب علم کے پاس اس کی گرل فرینڈ موجود ہوتی ہے، جب یہ آن لائن کلاس لے رہا ہوتا ہے۔ اس دوران وہ کیمرہ بند کیے بغیر ہی شرمناک حرکات شروع کر دیتے ہیں۔کچھ ہی دیر بعد طالب علم کو اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے اور دونوں دوڑ کر کیمرے سے دور ہو جاتے ہیں۔ بعد ازاں طالب علم نے اپنے پروفیسر اور ساتھی طالب علموں سے معافی مانگ لی اور کہا کہ اسے کیمرہ بند کرنا یاد نہیں رہا تھا۔