Breaking News

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا حکم! سب کو ہلا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خاں کل ریٹائرڈ ہو گئے تھے اور اُن کی ریٹائرمنٹ پر جسٹس محمد امیر بھٹی نے اپنے عہدے کا ھلف اُٹھا لیا ہے۔ جس کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم انتظامی حکم جاری کر دیا ہے۔

رجسٹرار سمیت اہم عہدوں پر تقرر و تبادلے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان احمد سعید رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیاگیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے منظوری دے دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود ارشد کوڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یار احمد ولانہ کو پرسنل سٹاف افسر برائے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرشید عابد کو سیشن جج ایچ آر لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیاہے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ کو تبدیل کرکے انہیں سیشن جج قصور تعینات کیا گیا ہے۔سیشن جج ایچ آر لاہور ہائیکورٹ جاوید الحسن چشتی اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ کا تبادلہ کرکے انہیں مزید تقرری کے لئے عدالت عالیہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تبدیل ہونے والوں کو فوری نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام، امریکی کرنسی کی قیمت ایک مرتبہ پھر 160 روپے کی سطح کے قریب پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 30پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158روپے سے بڑھ کر158.30روپے اور قیمت فروخت158.10 روپے سے بڑھ کر158.40روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت158.90روپے سے بڑھ کر159روپے ہو گئی۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *