جاتی امرا میں محمد شریف کے بیٹے شہباز شریف کے گھر حمزہ شہباز کی پیدائش، تایا نواز شریف خوشی سے نہال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جاتی امرا میں محمد شریف کے بیٹے شہباز شریف کے گھر حمزہ شہباز کی پیدائش ہوئی ہے جس پر تایا نواز شریف سمیت سارا خاندان خوشی سے نہال ہوگیا۔یہ واضح رہے کہ یہ رائیونڈ کا جاتی امرا نہیں بلکہ ملتان کی تحصیل شجاع آباد کا گاؤں جاتی امرا ہے۔

یہاں کے شریف خاندان کو حکمران شریف خاندان سے اتنی محبت ہے کہ پورے خاندان کے نام ہی ن لیگ کے بانی خاندان پر رکھے ہوئے ہیں۔خاندان کے سربراہ محمد شریف کا کہنا ہے کہ ان کے دو بیٹوں کی پیدائش نواز شریف کے دور حکومت میں ہوئی تھی اس لیے انہوں نے اپنے بیٹوں کے نام نواز شریف اور شہباز شریف رکھے تھے۔ انہیں شریف خاندان سے محبت ہے اس لیے انہوں نے اپنے قائدین کی محبت میں یہ فیصلہ کیا۔نومولود کے تایا نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیے ہیں اور آئندہ بھی ساری زندگی ن لیگ کو ہی ووٹ دیں گے۔ انہیں خوشی ہے کہ ان کے بھائی شہباز شریف کے گھر حمزہ شہباز کی پیدائش ہوئی ہے۔نومولو بچے حمزہ شہباز کے والد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ بچے کی ولادت پر خوشی سے نہال ہیں۔ دوسری جانب ایک پروگروام میں ریحام خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اللہ پاک صحت دے ، مجھے لگ رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدرو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے اپنا سوٹ نکال لیا ہے اور وہ کام کیلئے بالکل تیار ہیں ، ان کی آج اور کل کی جو تصاویر سامنے آئیں ہیں ان میں وہ بالکل فریش لگ رہے ہیں ۔ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ایمبییڈر کیساتھ ملاقات کی ایک تصویر سامنے آئی ہے ، اس سے یہی لگتا ہے کہ نیاوزیراعظم سین پر آگیا ہے ۔

Leave a Comment