کہاں سے لائے ہو ایسے جاہل لوگ ۔۔ فیصل قریشی شو کے دوران ٹک ٹاکر لڑکی کی حرکتوں پر غصے میں برس پڑے، دیکھیں ویڈیو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستانی شوبز صنعت کے مقبول اداکار و میزبان فیصل قریشی حال ہی میں اپنے لائیو نشر کیے جانے والے گیم شو کے دوران ایک ٹک ٹاکر لڑکی پر برس پڑے۔پروگرام کی شروعات میں فیصل قریشی گیم شو کے امیدوار ٹک ٹاکر کی سالگرہ کا جشن منانے کا اعلان کرتے ہیں کہ اسی دوران جب سالگرہ کا گانا شروع کرتے ہیں۔

تو ایک مسکان نامی ٹک ٹاکر لڑکی اپنے ساتھی ٹک ٹاکر کے سر پر تھپڑوں کی بارش کر دیتی ہے جو پروگرام کے میزبان فیصل قریشی کو ناگوار گرزتا ہے اور وہ طیش میں آجاتے ہیں۔فیصل قریشی غصے میں آکر خاتون ٹک ٹاکر مسکان کو خوب ڈانٹتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ لائیو پروگرام چل رہا ہے اور گیم شو کو تم نے مذاق بنایا ہوا ہے۔میزبان نے کہا آپ آن ائیر پروگرام کے دوران تھپڑ ما رہی ہیں اور اس کے بعد وہ ہاتھ میں تھامے شو کے کارڈز پھینک کر چلے جاتے ہیں۔جاتے ہوئے میزبان فیصل قریشی پروگرام نشر کرنے والے پروڈیوسر سمیت انتظامیہ سے سوال کرتے ہیں کہ کہاں سے لائے ہیں آپ ایسے بد تمیز اور جاہل لوگ؟ فیصل قریشی کا غصہ دیکھ کر سب ٹک ٹاکرز خاموشی سے جاکر اپنی نشستوں پر بیٹھ جاتے ہیں۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *