Breaking News

ملک بھر میں دھواں دار بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے تاریخ بتا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گرمی نے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے تاہم اب محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سُنا دی ہے جس سے گرمی کے ستائے ہوئے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ملک بھر میں 11 جولائی سے بارشوں کا امکان ہے۔ بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں بارشوں کا 11جولائی سے ہوسکتا ہے، پاکستان اور بھارت میں مجموعی طور پر بہتر بارشیں متوقع ہیں۔ماہرین کے مطابق خلیج بنگال میں آندرا پردیش یا اوڑیسہ میں 11جولائی کو کم دباؤ بن سکتا ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں جولائی میں معمول کے قریب بارشوں کا امکان ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 12 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 158 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسر ی جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار شروع ہونے کے بعد اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس پر کاروباری افراد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا تبادلہ شروع ہو تو 100 انڈیکس 47 ہزار 429 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد 218 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 47 ہزار 647 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر مہنگا ہو گیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

About admin

Check Also

مجھےآزاد کشمیرکا وزیراعظم نہ بنایا گیا تو؟ بیرسٹر سلطان محمود نے وزیراعظم عمران خان کو د ھمکی دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *