کیا آپ بھی خوبانی کی گری توڑ کر کھاتے ہیں؟ یہ کس حد تک خطرناک ہے جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہر پھل غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے جس کو کھانے سے انسان اندرونی طور پر صحت مند رہتا ہے۔ جیسا کہ موسم گرما چل رہا ہے اور مختلف رسدار پھل اس موسم میں آتے ہیں جو آپ کھا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ایک ایسا ہی گرمی کا پھل جس کا نام خوبانی ہے۔

جو بہت ہی ذائقہ دار پھل ہے اور پاکستان میں لوگوں کی بڑی تعداد اس پھل کو کھانے شوقین ہے۔ خوبانی کے بے شمار طبی فوائد موجود ہیں اور یہ نیا خون بنانے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرتا ہےاور بہت سے افراد خوبانی کا بیج بھی توڑ بہت شوق سے کھاتے ہیں کیونکہ اس کے بیج کا ذائقہ بالکل بادام کی طرح ہوتا ہے۔ خاص طور پر بچوں کو تو خوبانی کے بیج کا ذائقہ بادام جیسا ہی محسوس ہوتا ہے اس لئے سخت خول کو دانت سے توڑ کر خوبانی کے بیج کو بادام سمجھ کر کھا لیا جاتا ہے اور والدین بھی بچوں کو یہ سوچ کر نہیں روکتے کہ یہ ایک قدرتی شے ہے اس کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔خوبانی کے بیج کے حوالے سے ایک مفروضہ بھی کافی عام ہے جس کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔خوبانی کے بیج کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ کینسر کے مریضوں کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس کے اندر ایمگڈالن نامی جز پایا جاتا ہے جسے وٹامن بی 17 بھی کہتے ہیں اور چونکہ یہ ایک قدرتی شے ہے اس لئے اسے کھانے کا کوئی نقصان نہیں جبکہ یہ مفروضہ غلط اور نقصان دہ ہے۔دراصل خوبانی کے بیج میں موجود ں ایمگڈالن نامی جز جسم کے اندر جا کر سائنایئڈ زہر کی شکل اختیار کر لیتا ہے جسے زیادہ مقدار میں کھانے سے موت واقع ہوسکتی ہے۔

علاوہ ازیں خوبانی کے بیج کم مقدار میں کھانے سے انسان کا سر چکرانا، الٹی اور شریانوں کو نقصان پہنچنا شامل ہیں۔ خاص طور پر کینسر میں مبتلا افراد کو تو اپنی خوراک کا بہت خیال رکھنا چاہئے اور سنی سنائی باتوں پر یقین کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔ کینسر کا کوئی مخصوص علاج نہیں ہے الگ الگ طرح کے کینسر کا مختلف طریقوں سے علاج کیا جاتا ہے اور اس دوران ز ہر یلی اشیاء کھانا یا بغیر ڈاکٹر کے مشورے سے کچھ کھانا بہت نقصان دہ ہے۔۔۔۔ یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔ پاکستان میں ویسے تو پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، اور کراچی کی بسوں کو کراچی والوں سے بہتر کوئی جانتا نہیں مگر اب جو ویڈیو آپ دیکھنے جا رہے ہیں وہ ہو سکتا ہے آپ کو حیران کر دے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ صرف کراچی میں ہی کھٹارا بسیں موجود ہیں تو اب جو ویڈیو آپ دیکھنے جا رہے ہیں اس کے بعد آپ کراچی کی بسوں کو بھی غنیمت سمجھیں گے۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بس میں مسافر سفر کر رہے ہیں جبکہ مسافروں میں کچھ بے چینی بھی پائی جا رہی تھی۔ مسافروں کو شک تھا کہ کہیں بس ٹوٹ نہ جائے یا کوئی حادثہ پیش نا آجائے۔

About admin

Check Also

حکیم لقمان جب دنیا سے جانے لگے فرمایا تھا مرد کی مردانگی ختم ہونے لگے تو یہ دانے کھالینا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج آپ کو وہ نسخہ بتائیں جو کہ حکیم لقمان نے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *