Breaking News

بریکنگ نیوز!! پیسوں کی نئی کٹوٹی شروع پاکستانی سن کر ہوش کھو بیٹھیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضروری اعلان ہر بنکر کے لیےاگر آپ کا بنک میں اکاؤنٹ ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں۔پیسوں کی نئی کٹوٹی شروع۔۔ بعض بینکوں نے اے ٹی ایمز سے رسید کی وصولی پر چارجز عائد کر دیئے ہیں جبکہ بیلنس معلوم کرنے پر بھی صارفین کو ادائیگی کرنا ہوگی۔

بعض بینکوں نے صارفین کے اے ٹی ایمز سے کسی بھی ٹرانزیکشن کی صورت میں رسید کی وصولی پرچارجز عائد کردیئے ہیں،اس ضمن میں صارفین کا کہنا ہے کہ رسید کی وصولی پر ڈھائی روپے چارج کئے جارہے ہیں جبکہ محض بیلنس معلوم کرنے پر بھی چارجز وصول کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک نے اے ٹی ایم رسید جاری کرنے پر چارجز عائد کرنے کوئی ہدایت نہیں کی ہے،تاہم بینک اپنی خدمات کے عوض صارفین سے چارجز لینے میں آزاد ہیں، بینک جو بھی چارجز عائد کرتے ہیں وہ شیڈول آفچارجز میں شائع ہوتے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے بعض خدمات پر چارجز کی حد مقرر کی ہوئی ہے، بینک اپنی خدمات کے عوض چارجز وصول کرنے کے مجاز ہیں، بشرطیکہ وہ اسٹیٹ بینک کی کسی ہدایت سے متصادم نہ ہوں۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے زرمبادلہ کے ضوابط میں ترمیم کرکے الیکٹرانک فارم ای (ای ایف ای) کی شرط کو ختم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے بتایا کہ پاکستان نےسنگل ونڈو اور بین الاقوامی پلیٹ فارم کے ذریعے ملک سے سامان کی برآمد کے لیے زرمبادلہ کے ضوابط میں ترمیم پر مطلع کیا ہے۔ پاکستان سنگل ونڈو کے ذریعے برآمدی لین دین میں سہولت کے لیے ضوابط میں ترمیم متعارف کرا رہا ہے تاکہ پاکستانی برآمدکنندگان اور کاروباری افراد بزنس ٹو بزنس ٹو کنزیومر (بی ٹو بی ٹو سی) کے کامرس ماڈل پر ایمیزون، ای بے اور علی بابا سمیت بین الاقوامی ڈیجیٹل بازاروں تک اپنی مصنوعات فرخت کرسکیں۔

About admin

Check Also

“بچہ بھوکا ہے صاب کچھ دے دو”

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بچہ بھوکا ہے صاب کچھ دے دو”گود میں بچہ اٹھائے ہوئے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *