Breaking News

نکاح کے وقت غلط عربی تلفظ پر دولہا پکڑا گیا تلاشی لی تو ایسا انکشاف کہ باراتیوں کی بھی دھلائی ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اگر انسان کوئی بُرا کام کرنے لگے تو کوئی نہ کوئی ایسی غلطی کر جاتا ہے کہ فوری طور پر ہی پکڑا جاتا ہے اسی طرح ہی بھارتی ریاست اتر پردیش میں نکاح خواں نے غلط عربی تلفظ پر ہندو دولہا کی مسلمان لڑکی سے شادی کی کوشش ناکام بنا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ نگر کے ایک نوجوان کی دو سال قبل مسلمان لڑکی سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ لڑکی کو اس بات کا پتہ تھا کہ لڑکا ہندو ہے لیکن اس نے اپنے گھر والوں سے یہ بات چھپائی۔ ادھر لڑکے نے بھی خود کو مسلمان ظاہر کیا اور بارات لے کر پہنچ گیا۔جب نکاح ہونے لگا تو دولہا عربی کلمات سے بالکل ناواقف تھا جس پر نکاح خواں کو شک ہوا۔ نکاح خواں کے کہنے پر دولہا کی تلاشی لی تو اس کے شناختی کارڈ سے انکشاف ہوا کہ وہ ہندو ہے۔ اس کے بعد دلہن کے گھر والوں نے دولہا اور باراتیوں کی خوب درگت بنانے کے بعد انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے الاؤنسز اور دیگر مراعات پر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج سے اداروں کی جانب سے تمام فکس ماہانہ ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی ہو گی۔ دستاویزات کے مطابق چھٹیوں کے بدلے فکسڈ رقم کی وصولی پر ٹیکس لگے گا، اوور ٹائم،بونس ، کمیشن ، فیس اور گریجویٹی پر بھی ٹیکس کٹوتی ہو گی۔اس کے علاوہ اسپیشل الاؤنس، خرچہ الاؤنس، رینٹ ، اسٹے رینٹ اور بلز پر بھی ٹیکس کٹوتی ہو گی۔ انٹرٹینمنٹ الاؤنس اور پرفارمنس الاؤنس پر بھی ٹیکس کٹوتی ہو گی۔ دستاویزات میں کہا گیا کہ تنخواہ کے علاوہ جتنی بھی مراعات رقم کی صورت میں ملتی ہیں ، ان ادائیگیوں پر دستیاب ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق12 میں تبدیلی کر دی گئی۔دستاویزات میں کہا گیا کہ یہ تبدیلی فنانس ایکٹ 2021ء کے تحت کی گئی ہے۔

About admin

Check Also

ایک لڑکا اور چھ لڑکیاں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی نوجوان کی ایک دن میں ایک لڑکی سے ملاقات طے ہو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *