برطانیہ میں پاکستانی آموں کا راج ،قیمت جان کر پاکستانی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گرمی کا موسم اپنے جوبن پر پہنچ جائے اور پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹ میں نظر نہ آئے تو یہ بھلا کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔برطانیہ میں پاکستانی آم کی مانگ دن بدن بڑھ رہی ہے کیونکہ پاکستان کے آم دوسرے ملکوں سے زیادہ خوش ذائقہ اور الگ ہوتے ہیں۔

اس کی مٹھاس بھی دنیا کے دیگر ملکوں کے آموں سے علیحدہ ہے اس لیے برطانیہ کے لوگ پاکستانی آم کو پسند اور ذوق سے کھاتے ہیں۔پاکستانی آم قدرتی طور پر خوش ذائقہ ہے کوئی بھی کھانے والا پاکستانی آم کو دوبارہ پسند اور خریدتا ہے۔برطانیہ میں موجو د پاکستانی تاجروں نے دوسہری ،چونسا ،لنگڑا ،انور راٹول اور سندھڑی آم فروخت کے لیے مارکیٹ میں رکھے ہوئے ہیں۔برطانیہ میں زیادہ تر چونسا اور سندھڑی عام خریدا جاتا ہے ۔اگر ان آموں کی قیمت فروخت کی بات کی جائے تو یہ 11پاونڈ (2400)سے29پاونڈ(6323)کی قیمتوں میں دو،دو آم فروخت کیے جاتے ہیں ۔ دوسری جانب بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راﺅ نے 15 سالہ شادی ختم کرنے کاباضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عامر خان نے کرن راﺅ سے 2005 میں شادی کی  اور دونوں کی پہلی ملاقات مشہور زمانہ فلم ’ لگان ‘ میں ہوئی ,اس وقت کرن راﺅ فلم میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہی تھیں ، تاہم اب خبریں آ رہی ہیں کہ جوڑے نے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ عامر خان اور کرن راﺅ کی جانب سے جاری مشترکہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ”ان خوبصورت 15سالوں میں ہم نے زندگی بھر کے تجربات ، خوشی اور قہقہوں کا اشتراک کیا  اور ہمارا رشتہ صرف اعتماد ، احترام اور محبت میں فروغ پایا ہے ، لیکن اب ہم نے اپنی زندگیوں کے نئے باب شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ہم اب میاں بیوی نہیں ہوں گے ۔ ہم نے علیحدگی اختیار کرنے کیلئے کافی عرصہ قبل سو چ بچار شروع کر دی تھی اور اب ہم اس پر باضابطہ عملدرآمد کر رہے ہیں ۔“

About admin

Check Also

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔ن لیگ کو تاریخی دھچکا اچانک انتقال کی خبر نے مسلم لیگ ن کو ہلا کے رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *