Breaking News

وہ نامور بھارتی اداکارہ جو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرنے کے 6 کروڑ روپےلیتی ہے؟ نام جان کر آپ کو یقین نہیں آئیگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور بھارتی اداکارہ سالانہ انسٹاگرام ‘رچ لسٹ‘ میں 27 ویں نمبر پر آگئیں۔سالانہ ہوپر رچ لسٹ کے مطابق اداکارہ انسٹا گرام پر اپنی ایک تشہیری پوسٹ کیلئے 3کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 6 کروڑ پاکستانی روپے) وصول کرتی ہیں۔ دوسری شخصیت بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ہیں جن کا رچ لسٹ میں 19واں نمبر ہے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دو ہندوستانی شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے سالانہ انسٹاگرام رچ لسٹ میں جگہ بنائی،انسٹاگرام پر 6 کروڑ 40 لاکھ فالوورز کے ساتھ پریانکا انسٹاگرام ایپ پر اپنی ہر پروموشنل پوسٹ کیلئے 4 لاکھ 3 ہزار امریکی ڈالر وصول کرتی ہیں۔یہ فہرست ہر سال جاری کی جاتی ہے جس میں مشہور شخصیات ، کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور دیگر افراد شامل ہوتے ہیں جو انسٹاگرام پوسٹ کے عوض سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔گزشتہ سال پریانکاچوپڑا اس فہرست میں 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر فی تشہیری پوسٹ کے ساتھ 19ویں نمبر پر موجود تھیں اگرچہ اس سال اداکارہ کی فی پوسٹ آمدنی میں تو اضافہ ہوا ہے تاہم مجموعی طور پر دیگر شخصیات کی آمدنی پریانکا سے کہیں زیادہ بڑھی ہے جس کی وجہ سے وہ فہرست میں نیچے چلی گئی ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی گزشتہ برس 23ویں نمبر پر موجود تھے جبکہ رواں برس 125ملین فالوورز اور 5 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 10کروڑ پاکستانی روپے) معاوضہ حاصل کرنے کے ساتھ وہ 19 ویں نمبرپر موجود ہیں۔اس فہرست میں اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر سرفہرست ہیں۔ ان کے 295 ملین فالورز ہیں اور وہ ہر تشہیری انسٹا گرام پوسٹ سے 11 کروڑ بھارتی روپے (22 کروڑ پاکستانی روپے) کماتے ہیں۔ اس فہرست میں شامل دیگر افراد میں ڈیوائن جانس، آریانا گرانڈے ، کائلی جینر اور ٹیلر سوئفٹ شامل ہیں۔ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سالانہ انسٹاگرام ‘رچ لسٹ‘ میں 27 ویں نمبر پر آگئیں۔سالانہ ہوپر رچ لسٹ کے مطابق اداکارہ انسٹا گرام پر اپنی ایک تشہیری پوسٹ کیلئے 3کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 6 کروڑ پاکستانی روپے) وصول کرتی ہیں۔

About admin

Check Also

شادی شدہ لڑکی اور پروفیسر کا حیران کردینےوالا واقعہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پروفیسر نے ایک شادی شدہ لڑکی کو کھڑا کیااور کہا کہ آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *