Breaking News

بریکنگ نیوز!! سابق صدر طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے ملکی فضا سوگوار ، موت نے چاہنے والوں کو چونکا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس کا ذکر مقدس کتاب قرآن پاک میں بھی موجود ہے جلد یا بدیر ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے اسی طرح  آج ایک سابق صدر کے بارے میں افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔

فلپائن کے سابق صدر بینیگنو ایکیونو طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے سابق صدر گزشتہ 5 ماہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور حال میں ان کے دل کی سرجری بھی ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ سابق صدر کو جمعرات کے روز ہی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے جب کہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی جانب سے بھی سابق صدر کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔61 سالہ ایکیونو فلپائن کے 15 ویں صدر تھے اور انہوں نے 2010 سے 2016 تک صدر کی ذمہ داریاں انجام دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکیونو کے دورِ صدارت میں فلپائن میں معاشی ترقی دیکھی گئی تاہم انہیں اپنے دورِ صدارت میں کچھ تنازعات کا بھی سامنا رہا جس میں ان پر مس مینجمنٹ کے الزامات عائد کیے گئے۔یورپی یونین کی جانب سے فلپائن کے صدر کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے چچا زاد بھائی اور معروف بزنس مین میاں طارق شفیع دل کے دورہ کے باعث انتقال کر گئے۔ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے بھی وفات کی تصدیق کردی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ طارق شفیع کا انتقال مری میں ہوا۔طارق شفیع کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ نواز شریف کے چچا زاد بھائی کے انتقال پر نواز شریف کے قریبی رفقاء اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

About admin

Check Also

طوفانی مون سون بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں طوفانی مون سون بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری، دريائے چناب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *