اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسے کہتے ہیں کہ بدلہ لینا ، چند یوم قبل آصف زرداری نے دورہ لاہور کے موقع پر تحریک انصاف کی وکٹ گرائی تھی جب منظور وٹو نے ان سے ملاقات کی تھی تاہم تحریک انصاف نے جلد ہی بدلہ لے لیا ہے جب سابق وزیر اعلی کپتان کو پیارے ہو گئے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے وزیر اعظم عمران خان سے پی ایم ہاؤس میں ملاقات کی، اس دوران انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا، اب سندھ میں پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو سندھ میں کامیابی دلانے کی کوشش کریں گے، وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سندھ کا دورہ کریں اور توجہ دیں۔ وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے لوگوں کے آنے سے پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچے گا۔ دوسری جانب دو مذہبی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی 2 مذہبی جماعتوں اور دو سابق وزرائے اعظم نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے اور اس کے ساتھ انتخابی الحاق کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مذہبی جماعتوں میں جمعیت جموں کشمیر اور آل جموں کشمیر جمعیت علمائے اسلام شامل ہیں۔ دونوں مذہنی جماعتیں پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دیں گی۔جبکہ سابق وزراء نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔