Breaking News

پاکستانیوں کی مشکل حل! لوڈ شیڈنگ کب تک ختم ہوگی؟ حکومت نے حتمی اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ دیہاتوں اور شہروں میں کئی کئی گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری رات جاگ کر گزرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق آنے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جب کہ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے پیر تک کا وقت دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔مختلف شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4سے 6،دیہی علاقوں میں 8 سے 10گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی حوالے سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آر ایل این جی کی سپلائی بہتر ہونے پر پیر تک بجلی کی پیداوار بڑھ جائے گی۔تربیلا ڈیم اس وقت اپنی صلاحیت سے صرف 25 فیصد بجلی بنا رہا ہے۔تربیلا ڈیم سے اگلے ہفتے بجلی کی زیادہ پیدوار شروع ہو جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی ایک صاف اور شفاف انسان ہیں،جنہوں نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر اصولوں کی بنیاد پر استعفیٰ دیا تھا لیکن میں اپنی اس بات پر قائم ہوں کہ اگر مائنس عمران خان کو سوچے گا یا بولے گا تو میں اس کی زبان کھینچ لوں گا۔ عمران خان کے بدھ کو قومی اسمبلی والے خطاب سے ملک کا نام روشن ہوا اور تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اس سے پہلے کوئی کیوں اس طرح کا موقف نہیں لے سکا۔

About admin

Check Also

عمرشریف شدید علیل! مگر بیماری کے باوجوداپنی تیسری بیوی کے خلاف عدالت کیوں چلے گئے؟ وجہ جان کر یقین نہ آئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لیجنڈری کامیڈین عمر شریف جو کہ ان دنوں شدید علیل ہیں اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *