Breaking News

محکمہ پولیس میں 13 ہزار بھرتیوں کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پڑھے لکھے مگر بے روزگار نوجوانوں کے لئے بڑی خوش خبری آ گئی ہے 13 ہزار ملازمتیں اور وہ بھی محکمہ پولیس میں، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس میں 13 ہزار نئی بھرتیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا ہے۔

کہ پنجاب حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس میں جنوبی پنجاب کے لیے 189 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تیسرے سال میں لاہورکو 86 ارب کے ترقیاتی منصوبے دے رہے ہیں، ٹھوکر نیاز بیگ پر بس ٹرمینل اور لاہور میں ایک ہزاربیڈ کا اسٹیٹ آف دی آرٹ جنرل اسپتال بنایا جائے گا جب کہ 31 دسمبر تک ہیلتھ کارڈز صوبے بھر میں تقسیم کیے جائیں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس میں 13 ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی جب کہ صوبے میں ریسکیو ہیلی کیب چلائی جائے گئی جس کیلئے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ دوسری جانب تنخواہ دار طبقے کے الاؤنسز اور دیگر مراعات پر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج سے اداروں کی جانب سے تمام فکس ماہانہ ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی ہو گی۔ دستاویزات کے مطابق چھٹیوں کے بدلے فکسڈ رقم کی وصولی پر ٹیکس لگے گا، اوور ٹائم، بونس ، کمیشن ، فیس اور گریجویٹی پر بھی ٹیکس کٹوتی ہو گی۔ اس کے علاوہ اسپیشل الاؤنس، خرچہ الاؤنس، رینٹ ، اسٹے رینٹ اور بلز پر بھی ٹیکس کٹوتی ہو گی۔ انٹرٹینمنٹ الاؤنس اور پرفارمنس الاؤنس پر بھی ٹیکس کٹوتی ہو گی۔ دستاویزات میں کہا گیا کہ تنخواہ کے علاوہ جتنی بھی مراعات رقم کی صورت میں ملتی ہیں ، ان ادائیگیوں پر دستیاب ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 12 میں تبدیلی کر دی گئی۔

About admin

Check Also

حکومت نے کس پاکستانی شہری کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے مجاہد پرویز نامی شخص کو امریکا کے حوالے کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *