Breaking News

بریکنگ نیوز ، ملک جام کرنے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تبدیلی حکومت کے لئے ایک بُری خبر سامنے آ گئی ہے۔ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ نے ادویات پر انکم ٹیکس نافذ کرنے کے خلاف چار جولائی سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جبکہ بدھ کے روز نمک منڈی اور گردونواح کے علاقوں میں علامتی ہڑتال کی اور شعبہ چوک میں احتجاجی دھرنا دیا ہے۔

احتجاجی دھرنے کے باعث ٹریفک کا نظام بری طور پر متاثر ہو کر رہ گیا شعبہ بازار، نمک منڈی، ڈبگری گارڈن کی طرف جانے والے راستوں پر گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی ڈبگری گارڈن میں علاج کے لئے جانے والے مریضوں اور سکول سے چھٹی کے بعد گھر جانے والے طلباء وطالبات کو بھی شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ کے احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ا ورنگزیب، ملک مہر الہی، ظفر شنواری اور احتشام حلیم کر رہے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا حکومت فوری طور پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اگر حکومت نے انکم ٹیکس کا واپس نہیں لیا تو چار جولائی کو پشاور سمیت صوبے بھر میں مکمل ہڑتال ہو گی جس کے ذمہ دار حکومت ہو گی۔ حکومت نے اپنے نااہلی چھپانے کے لئے ادویات سازوں پر انکم ٹیکس عائدکیا ہے۔ واضح رہے کہ گیس قلت کے باعث بجلی کی پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے۔ جون میں گیس کی لوڈشیڈنگ کرنے والی حکومت کہتی ہے ہم ایل این جی کے نئے ٹرمینلز کو لائسنس دینے کی بات کر رہے ہیں جبکہ پرانے ٹرمینلز کو ایل این جی مہیا کرنے میں ناکام ہیں۔روس سے معاہدے کے باوجود گیس حاصل نہیں کی جا رہی حکومت کی ترجیح فرنس آئل کی مہنگی بجلی سے مافیاز کو کھربوں روپے کا فائدہ دینے پر ہے۔مخدوم سید احمد محمود کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان پر ایک مافیا کا راج ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟۔۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *