حریم شاہ کی منگنی کی حقیقت ۔۔۔ انگوٹھی والاشخص منظرعام پرآگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ کی چند روزقبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی منگنی کی تصویر کی حقیقت منظرعام پر آ گئی۔ٹک ٹاک سٹار نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک خاتون اور مرد کا ہاتھ نظر آرہا تھا۔ مرد نے ہاتھ میں گھڑی اور انگوٹھی پہن رکھی تھی ۔

جس میں نیلے رنگ کا نگینہ جڑا تھا۔ حریم شاہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوگئی کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے منگنی کرلی ہے۔بعد ازاں حریم شاہ نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام اور تفصیلات بتانے سے گریز کیا تھا۔ حریم شاہ کے اس بیان کے بعد سندھ کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی اور ہر کوئی اپنے اپنے اندازے لگانے میں مصروف تھا کہ آخر حریم شاہ کا دولہا کون ہے؟اس حوالے سے سعید غنی، مرتضیٰ وہاب سمیت مختلف سیاستدانوں کے بیانات بھی منظرعام پر آئے جس میں انہوں نے حریم شاہ سے کسی بھی قسم کی تعلقات کی تردید کی۔اور اب ایک نجی چینل کے مطابق حریم شاہ کی شیئر کی ہوئی تصویر کے حوالے سے ایک شخص حسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تصویر اس کی ہے اور اس میں موجود خاتون کا ہاتھ حریم شاہ کا نہیں بلکہ اس کی دوست کا ہے۔ تاہم یہ تصویر حریم شاہ کے پاس کہاں سے آئی اسے نہیں معلوم۔حسن اقبال پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس تصویر میں جس گھڑی اور انگوٹھی کو دکھایا گیا ہے وہ میری ہے جب کہ خاتون کا ہاتھ میری امریکی دوست کا ہے۔

About admin

Check Also

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔ن لیگ کو تاریخی دھچکا اچانک انتقال کی خبر نے مسلم لیگ ن کو ہلا کے رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *