Breaking News

حریم شاہ کا احسن اقبال کو چھکا! لیگی رہنماء کے ساتھ پرانے تعلقات کے ثبوت اہلخانہ کو بھیج دیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی شادی کے چرچے، حریم شاہ نے اپنی شادی کے دعوے کو خود ہی مشکوک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو د ھمکا نا شروع کر دیا ہے۔

کہ نجی ٹی وی چینل پر میری شادی کی تصویر کو جعلی قرار کیوں دیا۔ دوسری جا نب احسن اقبال نےنجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ میری حریم شاہ سے دوستی تھی، مگر اب کوئی تعلق نہیں۔حریم شا ہ میرے گھر والوں، عزیز اقارب کو میرے پرانے مسیج بھیج رہی ہے۔ حریم شاہ نے میرے خلاف قانونی کارروائی کا کہا ہے۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میں حریم شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا اور حریم شاہ کے تمام جھوٹ اور لوگوں کو بدنام کرنے کے حوالے سے میڈیا کو بتاوں گا کہ حریم شاہ نے پہلے شادی سے متعلق تصویر سوشل میڈیا پر لگائی اور پھر خود ہی تصویر کو ڈیلیٹ کردیا ۔ دوسری جانب ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ کی چندروزقبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی منگنی کی تصویر کی حقیقت منظرعام پر آگئی۔ٹک ٹاک سٹارنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک خاتون اور مرد کا ہاتھ نظر آرہا تھا۔ مرد نے ہاتھ میں گھڑی اور انگوٹھی پہن رکھی تھی جس میں نیلے رنگ کا نگینہ جڑا تھا۔ حریم شاہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوگئی کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے منگنی کرلی ہے۔بعد ازاں حریم شاہ نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام اور تفصیلات بتانے سے گریز کیا تھا۔

About admin

Check Also

پنجاب میں اب وزارت اسے ملے گی جو ۔۔۔عمران خان نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران …

Leave a Reply

Your email address will not be published.