Breaking News

حریم شاہ کے شوہرکی پہلی بیوی کون تھی انتہائی حیران کن خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹک ٹاکر حریم شاہ نےاپنے شوہر کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور فی الحال اپنی بیوی کو راضی کر رہے ہیں۔ وقت آنے پر وہ ان کا نام بتائیں گی۔نجی ٹی وی چینلسے گفتگو میں ٹک ٹاک سٹار کا کہنا تھا کہ میرے شوہرپہلےسے شادی شدہ ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی سے شادی کرلیانہوں نے مزید بتایا کہ میری جس سےشادی ہوئی ہے۔

وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں اور اس وقت صوبائی وزیرہیں۔حریم کا کہنا تھاکہ میرےشوہرکراچی میں مقیم ہیں اوراسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کرتے ہیں اور ان کے قریبی دوستوں کو ہماری شادی کا علم ہے۔ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ شوہر چند روزمیں اپنی پہلی بیوی کوراضی کرلیں گے جس کےبعد سب کو شوہر سے متعلق بتاؤں گی۔حریم شاہ کا کہنا تھاکہ اپنے شوہرکی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی اور شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی جارہی ہوں۔جبکہ دوسری طرف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شادی کا سارا معاملہ ایک تصویر سے شروع ہوا جو کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ایک مرد کے ہاتھ پر خاتون کا ہاتھ اور انگوٹھیاں واضح دکھائی دے رہی ہیں ، پہلے پہل یہ سمجھا گیا کہ انہوں نے منگنی کر لی ہے تاہم بعدازاں انہوں نے شادی کا اعلان کیا۔لیکن شوہر کا نام صیغہ راز میں رکھا ہواہے ۔ حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کی حقیقت اب سامنے آ گئی ہے ، یہ تصویر ٹک ٹاک سٹار کی نہیں ہے بلکہ انہوں نے اسے صرف بطور تصویر استعمال کیا ، یہ تصویر دراصل ایک کاروباری شخصیت حسن اقبال کی ہے. جنہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ ” یہ تصویر میری ہے اور نسوانی ہاتھ حریم شاہ کا نہیں ہے بلکہ یہ میری ایک امریکی دوست ہیں ، یہ ہاتھ ان کا ہے ، یہ تصویر حریم شاہ تک کیسے پہنچی مجھے معلوم نہیں ہے ۔

About admin

Check Also

حکومت نے کس پاکستانی شہری کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے مجاہد پرویز نامی شخص کو امریکا کے حوالے کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *