Breaking News

حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر داصل کس شخصیت کی ہے اور نسوانی ہاتھ کس کا ہے ؟اصل حقیقت کھل کر سامنے آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شادی کا سارا معاملہ ایک تصویر سے شروع ہوا جو کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ایک مرد کے ہاتھ پر خاتون کا ہاتھ اور انگوٹھیاں واضح دکھائی دے رہی ہیں ، پہلے پہل یہ سمجھا گیا کہ انہوں نے منگنی کر لی ہے تاہم بعدازاں انہوں نے شادی کا اعلان کیا۔

لیکن شوہر کا نام صیغہ راز میں رکھا ہواہے ۔ حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کی حقیقت اب سامنے آ گئی ہے ، یہ تصویر ٹک ٹاک سٹار کی نہیں ہے بلکہ انہوں نے اسے صرف بطور تصویر استعمال کیا ، یہ تصویر دراصل ایک کاروباری شخصیت حسن اقبال کی ہے. جنہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ ” یہ تصویر میری ہے اور نسوانی ہاتھ حریم شاہ کا نہیں ہے بلکہ یہ میری ایک امریکی دوست ہیں ، یہ ہاتھ ان کا ہے ، یہ تصویر حریم شاہ تک کیسے پہنچی مجھے معلوم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حریم شاہ کے کافی دوست ہیں لیکن انہوں نے نہیں بتایا کہ کس سے شادی کی ہے اور مجھے ان چیزوں کے بارے میں بالکل بھی علم نہیں ہے ۔“حسن اقبال کا کہنا تھا کہ حریم شاہ پہلے بھی اپنے بیان میں واضح کر چکی ہیں کہ اس تصویر کا ان کی شادی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسی معاملے کے پیش نظر سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا نام بھی افواہوں میں آنا شروع ہوا تو وہ خود میدان میں آ گئے اور بیان جاری کرتے ہوئے حریم شاہ سے شادی کی خبروں پر وضاحت جاری کر دی ، ان کا ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہناتھا کہ ” میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں۔

About admin

Check Also

عثمان بزدار کی چھٹی؟عمران خان کے پاس متبادل آپشن کون؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی گجرات کے چودھری برادران سے گزشتہ دوماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *