اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مہنگائی کے اس دور میں ہر سرکاری ملازم کی خواہش ہے کہ اس کی تنخواہ میں اضافہ ہوا تاکہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ زندگی کی خوشیوں کو انجوائے کر سکے حکومت نے بجٹ میں تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کیا تھا مگر اب تو بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔
محکمہ خزانہ کا بجٹ میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین میں اعزاز یہ کی تقسیم کا غیر مساوی طریقہ، محکمہ خزانہ کے کسی ملازم کو تین بنیادی تنخواہیں کسی کو دو اور کسی کو ایک بنیادی تنخواہ بطور اعزاز یہ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے بجٹ میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو تنخواہ بطور اعزازیہ یکسانیت کی بجائے پک اینڈ چوز کی بنیاد پر تقسیم کردی گئی ہے۔ زیادہ کام کرنے والے ملازمین کو صرف ایک بنیادی تنخواہ بطور اعزاز یہ مل سکی جبکہ کہی چھوٹے ملازمین کم اعزاز یہ ملنے کی وجہ سےمنہ دیکھتے رہ گئے۔ محکمہ خزانہ نے اس سال بجٹ کا اعزاز یہ کی تقسیم میں غیر امتیازی سلوک روا رکھا ہے۔ دوسری جانب بجٹ کی منظوری کے لئے وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہو گئے۔ وفاقی وزرا کو اسلام آباد رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ ذرائع کے مطابق بجٹ کی منظوری کے لئے عمران خان نے کابینہ اجلاس بھی ملتوی کر دیا ،بجٹ منظوری کیلئے کابینہ ارکان کل پارلیمنٹ میں ہوں گے ۔وزیراعظم کل قومی اسمبلی چیمبر میں بیٹھیں گے جبکہ وزیراعظم نےوزیر مملکت عامر ڈوگر کو حکومتی ارکان کی حاضری یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹاسک بھی سونپ دیا ہے۔ دوسر ی جانب وزیراعظم آج رات کابینہ ارکان ،اتحادی اور پارٹی ایم این ایز کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔