اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جہیز کی فرسوودہ رسم نے نہ جانے کتنی بچیوں کے گھر برباد کر دئیے ہیں جبکہ نہ جانے کتنے ایسے لوگ ہیں جو جہیز کا سامان نہ ہونے کی وجہ سے اپنی بچیوں کی شادی نہیں کر سکتے ۔ اب ایک کمپنی نے جہیز دینے اور لینے والوں کونوکری نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یواے ای) کی کمپنی نے اپنی نئی پالیسی میں اس شق کو ایمپلائمنٹ کنٹریکٹ کا حصہ بنایا ہے جس کے تحت جہیز لینے اور دینے والے ملازمین کو ایریز گروپ میں ملازمت کا موقع نہیں مل سکے گا۔رپورٹ کے مطابق گروپ نے انسداد جہیز کا ایک سیل بھی قائم کیا ہے اورکمپنی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔کمپنی کے مالک نے اس ضمن میں کہا ہے کہ یہ دنیا میں پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا ہے کہ ایک نجی کمپنی نے ملازمین کے معاہدے میں انسداد جہیز پالیسی کی شق رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے سے جہیز کا کینسر مکمل طور ختم کرنا ناممکن ہے تاہم ہم اس لعنت کو اپنی کمپنی سے ختم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ دوسری جانب بھارت میں پٹرول کی قیمت نے 110 روپے (234 روپے 6 پیسے) کا ہندسہ عبور کرلیا۔ اتوار کے روز ریاست راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر میں پٹرول کی قیمت 36 جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ہائی کوالٹی پٹرول کی قیمت 112 روپے 25 پیسے (239روپے 47 پیسے پاکستانی) ہوگئی۔ اس کے علاوہ یہاں نارمل کوالٹی کے پٹرول کی قیمت 109 روپے 49 پیسے (232 روپے 96 پیسے) ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ انڈیا کی 12 ریاستوں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے (212 روپے 78 پیسے) سے بڑھ چکی ہے۔ بھارت میں پٹرول کی قیمت نے 110 روپے (234 روپے 6 پیسے) کا ہندسہ عبور کر گئی ہے۔