اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس کا ذکر مقدس کتاب قرآن پاک میں بھی موجود ہے جلد یا بدیر ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے اسی طرح آج ایک اہم ترین شخصیت کے بارے میں افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔
سابق وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے چچا زاد بھائی اور معروف بزنس مین میاں طارق شفیع دل کے دورہ کے باعث انتقال کر گئے۔ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے بھی وفات کی تصدیق کردی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ طارق شفیع کا انتقال مری میں ہوا۔طارق شفیع کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ نواز شریف کے چچا زاد بھائی کے انتقال پر نواز شریف کے قریبی رفقاء اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہاہے کہ ہم سکولوں میں گرمیوں کی کم سے کم چھٹیاں دیں گے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ ہم نے سکولز میں گرمیوں کی کم سے کم چھٹیاں دینی ہیں، اسکولز میں بہت زیادہ ہوا تو3ہفتوں کی چھٹیاں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کم سے کم چھٹیاں دے کر نیا تعلیمی سال شروع کر دیں گے۔وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ویکسین لگوانے والوں کا تمام ڈیٹا موجود ہے، جو یہاں پر ویکسین کے لیے آ رہا ہے وہ رجسٹرڈ ہو رہا ہے، بہت سارے ویکسی نیشن سینٹرز کھلے ہوتے ہیں۔