Breaking News

عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ! سابق وزیر اعظم نے ہی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں دب بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کی  نامور سیاسی شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوتی جا رہی ہیں جب کہ آزاد کشمیر الیکشن میں بھی دو مذہبی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی 2 مذہبی جماعتوں اور دو سابق وزرائے اعظم نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے اور اس کے ساتھ انتخابی الحاق کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مذہبی جماعتوں میں جمعیت جموں کشمیر اور آل جموں کشمیر جمعیت علمائے اسلام شامل ہیں۔ دونوں مذہنی جماعتیں پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دیں گی۔جبکہ سابق وزراء نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ان سابق وزراء میں سید منظور اور مفتی منصور پی ٹی آئی میں شامل ہیں، ان کا تعلق مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس سے ہے۔خیال رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں جے یو آئی نے پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے وہاڑی کی سیاسی شخصیت ایوب بندیشہ نے ملاقات کی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ایوب بندیشہ نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا۔دوران گفتگو چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ق لیگ کے دروازے ہر محب وطن کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست کا مقصد پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح ہے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *