اناللہ واناالیہ راجعون نامورپاکستانی کھلاڑی انتقال کرگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس کا ذکر مقدس کتاب قرآن پاک میں بھی موجود ہے جلد یا بدیر ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے اسی طرح  آج ایک اہم ترین کھلاڑی کے بارے میں افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔

کبڈی کے نوجوان انٹرنیشنل کھلاڑی عابد پربانہ کے انتقال کرگئے۔انٹرنیشنل کھلاڑی عابد پربانہ کے انتقال پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جانب سے شدید افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے سیکریٹری کبڈی فیڈریشن رانا سرور نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی کا آج انتقال ہوا جبکہ سب ساتھی غمزدہ ہیں۔رانا سرور نے کہا کہ عابد پربانہ نے ایشین گیمز اور ساؤتھ ایشین گیمز سمیت کئی انٹر نیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے سرکاری ملازمین کو خوش خبری سناتے ہوئے جی پی فنڈ پر10 فیصد ٹیکس واپس لینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ پر لگایا گیا 10 فیصد ٹیکس واپس لے لیا گیا ہے ، سرکاری ملازمین کے میڈیکل بلز، ڈیری مصنوعات اور نابینا افراد کے لیے خصوصی موبائل پر ٹیکس واپس لے لیا ہے اس کے علاوہ ایک ہزارسی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس کی بھی چھوٹ دے دی گئی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ سیشن کو سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم رواں سال ریونیو کا ہدف مکمل کریں گے اور ٹیکس نا دہندگان کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے آٹے اور اس سے منسلک آئٹمز پر بھی کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

About admin

Check Also

مون سون کا دوسرا اسپیل کب سے شروع ہو گا؟ عوام کے کام کی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مون سون کے پہلے اسپیل کی وجہ سے ملک بھر میں موسم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *