Breaking News

بریکنگ نیوز!!ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سے شادی کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی قوم کو مبارک ہو، ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کرلی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے تاہم حریم شاہ نے فی الحال شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کا نام اور شادی کی تفصیلات کے حوالے سے جلد ہی مداحوں کو آگاہ کریں گی۔ حال ہی میں حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر بھی ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر اداکیا گیا تھا۔حریم نے تصویر کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا تھا تاہم ٹک ٹاک اسٹار نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ جن کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں وہ ان کے شوہر ہیں یا کوئی اور۔ بعد ازاں حریم کے اکاؤنٹ سے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کےایم این اے اور معروف ٹی وی اینکر، میزبان عامر لیاقت حسین نے دوسری بیوی طوبیٰ عامر سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ایک ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ عامر لیاقت کی طلاق کی تصدیق ہوچکی ہے۔ “عامر لیاقت نے تصدیق کی ہے کہ ان کی طوبیٰ عامر کے ساتھ دوسری شادی تیسری بیوی کی وجہ سے ختم ہوگئی ہے۔خود سے منسوب طلاق کی تصدیق پر مبنی ٹویٹ سامنے آنے پر عامر لیاقت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے کوئی تصدیق نہیں کی۔ وہ متعلقہ ٹوئٹر ہینڈل چلانے والے کو قانونی نوٹس بھجوائیں گے۔خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین ہانیہ خان نامی لڑکی کی وجہ سے گزشتہ کچھ ماہ سے سخت مشکل میں ہیں، ہانیہ خان کا دعویٰ ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہیں۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *