کھانے گوشت وغیرہ کے بعد کولڈ ڈرنک مت پئیں ،ماہرین نے نئی تحقیق میں خبردارکردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیا آپ یا آپ کے بچے اکثر کوکا کولا اور پیپسی جیسے سافٹ ڈرنک پیتے ہیں؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو یہ جان لیں کہ دل کی بیماری، موٹاپا اور ذیابیطس جیسے مسائل آپ کے دروازے پر دستک دینے کیلئے تیار کھڑے ہیں۔ اگرچہ ایک مدت سے ان مشروبات کے نقصانات کے بارے میں تحقیقات سامنے آ رہی ہیں۔

مگر مغربی ممالک میں اب انہیں اس قدر مہلک قرار دے دیا گیا ہے کہ ان کے خاتمے یا کمی کیلئے باقاعدہ مہم شروع کر دی گئی۔ برطانوی اخبار ”میل آن لائن“ کے مطابق برطانیہ میں  لوننگ پوپ نامی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد لوگوں کو سافٹ ڈرنک چھوڑنے پر مائل کرنا ہے۔ سرکاری ادارے این ایچ ایس کی مدد سے چلائی گئی اس مہم کے مطابق کولا ڈرنکس تمباکو کی طرح عوام کو گرفت میں لے چکے ہیں اور یہ دل، جگر اور معدے کی بیماریاں پیدا کرنے کے علاوہ موٹاپہ، دانتوں کی بیماریاں اور ہڈیوں کی بیماریاں پیدا کر رہے ہیں۔ مہم کیلئے دو خصوصی پوسٹر بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں جن کے مطابق روزانہ ایک کین کولا ڈرنک پینے والوں میں ہارٹ اٹیک کا خدشہ 33 فیصد بڑھ جاتا ہے جبکہ ایک سال کے دوران ان کا وزن تقریباً 6 کلوگرام بڑھ جاتا ہے۔ اس مہم میں خصوصاً اس بات پر توجہ دی جا رہی ہے کہ 4 سے 10 سال عمر کے بچوں اور ٹین ایجرز کو کولا ڈرنکس سے مکمل طور پر بچایا جائے کیونکہ ان کیلئے یہ ز ہ، ر ہے اور کولا ڈرنکس میں پائے جانے والے اجزاءاور خصوصاً اضافی میٹھا ان بچوں اور نوعمر لوگوں پر اس عمر میں جو اثر ڈالتا ہے وہ ساری عمر کیلئے روگ بن سکتا ہے۔ برطانیہ میں کوشش کی جا رہی ہے کہ سٹوروں، کالجوں اور کھیل کے میدانوں کے قریب قریب کہیں بھی کوکا کولا اور پیپسی جیسے مشروبات نظر نہ آئیں۔

About admin

Check Also

حکیم لقمان جب دنیا سے جانے لگے فرمایا تھا مرد کی مردانگی ختم ہونے لگے تو یہ دانے کھالینا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج آپ کو وہ نسخہ بتائیں جو کہ حکیم لقمان نے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *