اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوئنگ کے سلطان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اُنہوں نے کہا ہے کہ اْن کی اور اْن کے شوہر کی علیحدگی کو 7 ماہ ہوگئے ہیں، اْن کے لئے وسیم اکرم کے بغیر رہنا بہت مشکل ہے۔
اور اْنہیں اْمید ہے کہ وہ جلد اپنے شوہر کے ساتھ ہوں گی۔شنیرا اکرم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر وسیم اکرم کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا اور ساتھ ہی اپنی تصویر بھی شیئر کی۔اپنی انسٹا سٹوری میں شنیرا نے لکھا کہ ‘میں اور وسیم سال 2020 سے 2021 تک ایک دوسرے سے دور ہیں’۔شنیرا نے لکھا کہ ‘کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونیوالی دوری کی وجہ سے ہم دونوں ہی اپنی زندگی سنگل والدین کی طرح گْزار رہے ہیں’۔اْنہوں نے لکھا کہ ‘تقریباََ! 7 ماہ ہوگئے ہیں اور ہم دونوں ہی دْنیا کے دو مختلف حصوں میں اپنی الگ الگ زندگی گْزار رہے ہیں’۔سابق کرکٹر کی اہلیہ نے لکھا کہ ‘اس دوری نے ہمیں کمزور نہیں بنایا بلکہ ہم دونوں مزید مضبوط اور طاقتور ہوگئے ہیں’۔شنیرا نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘انشاء اللہ ! میں اور وسیم بہت جلد ایک ساتھ ہوں گے’۔دوسری جانب سعودی ماہر فلکیات اور القصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے سابق پروفیسر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ ’فلکیاتی علم کے مطابق 11 جولائی 2021 کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی اور عید الاضحیٰ 20 جولائی 2021 کو ہونے کا امکان ہے۔‘اخبار 24 کے مطابق پروفیسر عبداللہ المسند نے بتایا کہ ’اس مرتبہ ذیقعدہ کا مہینہ 30 روز کا ہوگا۔ 10 جولائی سنیچر کو چاند 35 منٹ تک سورج غروب ہونے کے بعد نظر آتا رہے گا۔‘’ہجری سال کے بارہویں مہینے ذی الحجہ کی پہلی تاریخ 11 جولائی اتوار کو ہوگی۔