Breaking News

بجلی کا بل اب کس طرح جمع ہو گا ؟شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک جانب بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے تو دوسری جانب واپڈا والوں نے غریب عوام کے لئے بڑی سہولت ختم کر دی ہے ۔ مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں تنگ عوام  کے لئے ایک اور بُری خبر ی سامنے آ گئی ہے لیسکو نے گھریلو صارفین کے لئے قسطوں میں بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت ختم کردی ۔

سی ایس ڈی لیسکو بشیراحمد کا کہنا ہے کہ لوگ قسطوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی بلوں کی اقساط کی سہولت ختم کرتے ہوئے 9کسٹمرسینٹرز اور دفتری سطح پربجلی بلوں کی قسطوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ڈیفالٹرز کے کنکشن کاٹنے کے لئے فہرستیں ایس ڈی اوز کو فراہم کردی گئیں، سی ایس ڈی لیسکو بشیراحمد کا کہنا ہے کہ لوگ قسطوں کاناجائزفائدہ اٹھاتےہیں، لیسکو نے صارفین سے مجموعی طور پر122ارب وصول کرنا ہیں۔خیال رہے لیسکو کی نجکاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور کمپنی کے ساؤتھ سرکل میں صارفین کے بلوں کی تقسیم کو آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔مراسلے کے مطابق ساؤتھ سرکل کی تمام ڈویژنز میں بل ڈسٹری بیوشن بطور پائلٹ پراجیکٹ آؤٹ سورس کیا جائے گا، جس میں ڈیفنس، ڈیفنس ایسٹ، کوٹ لکھپت اور گلبرگ ڈویژن شامل ہے، کسٹمر سروسز ڈائریکٹوریٹ نے ٹینڈر کرنے کی اجازت دیدی، ٹینڈر میں کامیاب ہونیوالی پرائیویٹ کمپنیوں کو ٹھیکہ دے دیا جائے گا۔ دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہاہے کہ ہم سکولوں میں گرمیوں کی کم سے کم چھٹیاں دیں گے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہاکہ ہم نے سکولز میں گرمیوں کی کم سے کم چھٹیاں دینی ہیں، اسکولز میں بہت زیادہ ہوا تو3ہفتوں کی چھٹیاں دیں گے۔

About admin

Check Also

عمرشریف شدید علیل! مگر بیماری کے باوجوداپنی تیسری بیوی کے خلاف عدالت کیوں چلے گئے؟ وجہ جان کر یقین نہ آئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لیجنڈری کامیڈین عمر شریف جو کہ ان دنوں شدید علیل ہیں اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *