اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی وڈ مشہور اداکارہ ودیا بالن جنہوں نے کئی فلموں میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرے ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین 40 سال کے بعد تعلقات استوار کرنے سے نہیں گھبراتیں اور محبت حاصل نہ ہونے پر زیادہ تر مرد حضرات خواتین کی جانب سے تعلقات کے لیے رضامند نہ ہونے کا سبب بتاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے بات کرتے ہوئے کہا ، کہ یہ سچ ہے کہ خواتین 40 سال کے بعد تعلقات استوار کرنے سے نہیں گھبراتیں ، کچھ افراد کا ماننا ہے کہ خواتین نوجوانی میں مخالف کے شخص سے تعلقات استوار کرنے یا ان کے قریب آنے سے گھبراتی ہیں ، ودیا بالن نے پہلی بار خواتین کی جانب سے محبت کرنے، ج مخالف سے تعلقات استوار کرنے اور خواتین کی جانب سے ادھیڑ عمری میں پرکشش دکھائی دینے جیسے موضوعات پر کھل کر بات کی ، ودیا بالن کا کہنا تھا کہ دراصل بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ خواتین میں جہاں اعتماد آتا ہے، وہیں ان سے خوف بھی ختم ہوتا جاتا ہے ، اداکارہ کے مطابق زیادہ تر خواتین خود کو 40 سال کی عمر کے بعد بااعتماد، پرسکون اور پرکشش سمجھتی ہیں اور اسی عمر میں ہی خواتین تعلقات استوار کرنے سے بھی نہیں گھبراتیں اور ان کا کہنا تھا کہ کچھ خواتین کا مسئلہ یہ ہےکہ وہ بڑھتی عمر سے خوف کھاتی ہیں اور وہ محبت کرنے سے کترانے لگتی ہیں ، انہیں کسی دوست نے بتایا کہ خواتین سے 35 سال کی عمر کے بعد ہی مذاق کرنے یا ان سے تعلقات استوار کرنے میں مزہ آتا ہے ، خیال رہے کہ ودیا بالن کا شمار بولی وڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ادھیڑ عمری میں بھی پرکشش دکھائی دیتی ہیں ، ودیا بالن کو اکثر اپنے اضافی وزن کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتاہے۔