بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کے پاکستان آکر رات گزارنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رپورٹ پیپلزپارٹی کے سابق دور حکومت کی ہے جب ایوان صدر میں کوئی تقریب تھی اور اس میں ایشوریارائے کو پرفارم کرنے کی خاطر بلوایا گیا تھا۔ یہ رپورٹ ملک کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دی تھی۔
انھوں نے کہا کہ یہ آصف علی زرداری کا دور صدارت تھا۔ اور ایک رات شباب کی محفل سجی ۔ جس میں بڑے بڑے اشرافیہ مدعو تھے۔ بھارت سے سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کو پرفارم کرنے کےلئے بلوایا گیا اور انھوں نے رات کی پرفارمنس کےلئے 10کروڑ روپے کا معاوضہ مانگ لیا۔ ایشوریا رات کو ہی خصوصی طیارے پر اپنی ٹیم کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں ۔ رات بھر انھوں نے پرفارم کیا ۔اور پھر صبح منہ اندھیرے ہی واپس چلی گئیں۔اس طرح قومی خزانے کو یہ رات 10کروڑ روپے میں پڑی۔