Breaking News

”امریکا نے وزیراعظم کے کہنے کی سزا پاکستان کو دیدی، وہ کام ہو گیا جو وہم و گمان میں بھی نہ تھا“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خاں نے چند یوم قبل ایک انٹرویو میں امریکہ کو پاکستان میں اڈے دینے کی سخت مخالفت کی تھی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا تھا تاہم امریکہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا۔

گذشتہ روز ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ،اسی حوالے سے سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ گرے لسٹ میں نام بھارت نے نہیں امریکا نے رکوایا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ایف اے ٹی ایف نے صاف بات کہہ دی ہے کہ ساری شرائط پوری کر دیں پھر بھی گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتے۔یہ انڈیا نے نہیں رکوایا بلکہ امریکا نے رکوایا ہے۔امریکہ اس وقت ہماری دشمنی پر تلا ہوا ہے۔آسٹریلیا اور جاپان ان کے ساتھ ہیں۔وہ چین کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔ہم سی پیک میں شامل ہیں۔اب وہ کہتے ہیں کہ کشمیر کو بھول جاؤ، افغانستان میں ہر حال میں ہماری مدد کرو۔فیٹف صدر نے کہا ہے کہ  ۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ امریکہ سے ہمارے تعلقات کے دور ہونے کا وقت آ گیا ہے۔یہاں ان کے جو کارندے ہیں ان پر نظر رکھنی چاہئیے۔واضح رہے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیٹف نے اگلے ریویو تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کا 20جون سے جاری اجلاس آج جمعے کے روز اختتام پذیر ہوا جس میں پاکستان کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *