Breaking News

اناللہ واناالیہ راجعون سابق وزیراعظم پاکستان انتقال کرگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس کا ذکر مقدس کتاب قرآن پاک میں بھی موجود ہے جلد یا بدیر ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے اسی طرح  آج ایک سابق وزیر اعظم پاکستان کے بارے میں افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔

سابق نگران وزیر اعظم جسٹس (ر)میر ہزار خان کھوسو علالت کے باعث کوئٹہ کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے ۔میر ہزار خان کھوسو 24 مارچ کو پاکستان کے 18 ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے وہ ایک جج تھے آپ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس رہے ہیں اور آپ پاکستان کے عبوری وزیر اعظم بھی رہے۔میرہزارخان کھوسہ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے کے قصبے اعظم خان میں 30 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے۔1954 میں سندھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی اس کے دو سال بعد انھوں نے کراچی یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔کھوسو جو اپنی سادگی کے لیے نام سے جانا جاتا ہے، نے 1957 میں اس وقت کے مغربی پاکستان کراچی بنچ کے ایک وکیل کے طور پر اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد 1980 ء میں سپریم کورٹ کے وکیل بن گئے۔ پھر انھیں 1977 میں بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک جج بنا دیا گیا؛ اور انہوں نے اگلے دو سال تک اس عہد7 پر کام کیا۔ ان کی مارچ 1985 میں ایک اضافی جج کے طور پر تقرری کی گئی انہیں 1987 ء میں صوبائی ہائی کورٹ کا مستقل جج بنا دیا گیا۔پھر انھیں 1989 میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنا دیا گیا۔ انھیں دو مرتبہ مختصر سی مدت کے لیے نگران گورنر بلوچستان بھی بنایا گیا پہلی مرتبہ انھیں 25 جون سے 12 جولائی 1990 تک جبکہ دوسری بار 13 مارچ 1991 سے 13 جولائی 1991تک نگران گورنر بنایا گیا۔ ہائیکورٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ وفاقی شرعی عدالت کے جج مقرر ہوئے۔

About admin

Check Also

سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4ہارٹ اٹیک۔۔۔ لندن سے انتہائی تشویشناک خبر، ن لیگی رہنما نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیو ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کروا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *