ٹرین حادثے میں مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ نکل آیا اور پھر ۔۔۔ ایسا واقعہ جس پر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 11 سال بعد ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والا شخص زندہ ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 11 سال پہلے بھارتی شہر جانی شوری میں ہونے والے ہولناک حادثے میں ہلاک ہونے والے شہری امرت ون چوہدری زندہ ہے۔تفصیلات کے مطابق امرت کی موت سے متعلق حیرت انگیز خبر سامنے آئی ہے،2010 میں ہونے والےحادثے میں امرت کے گھر والوں نے امرت کے بھی ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

بھارتی حکومت نے ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو 4 لاکھ روپے مالی امداد اور سرکاری نوکری کا وعدہ کیا تھا۔ہماری ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق تاہم سی بی اے کی حالیہ انویسٹیگیشن میں یہ بات واضح ہوگئی ہے کہامرت ٹرین حادثے میں ہلاک نہیں ہوا تھا، بلکہ گھر والوں نے سرکاری امداد لینے کے لیے ڈرامہ رچا تھا۔ امرت کے اہل خانہ نے امرت کو مردہ قرار دے کر 4 لاکھ روپے کی سرکاری امداد اور سرکاری نوکری بھی حاصل کرلی تھی۔امرت 11 سالوں سے سب کو چکما دے رہا تھا مگر انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ نے امرت کو ہفتے کی شام کلکتہ سے گرفتار کر لیا، حادثے کے وقت امرت کی عمر 27 سال تھی جو کہ اب 38 سال ہوگئی ہے۔واضح رہے بھارتی شہر جانی شوری میں پیش آنے والے اس حادثے میں 148 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، متعدد لاشیں شناخت کے قابل نہیں تھیں جنہیں ٹرین کے ٹکٹ کی مدد سے ورثاء کے حوالے کیا گیا تھا ۔جبکہ دوسری طرف دوسری انسپکشن ٹیم کا کہنا ہے کہ حادثہ ریلوے پٹری ٹوٹنے سے ہوا۔ سینیئر عملے کی رپورٹس وزیر ریلوے کو بھجوادی گئی ہیں۔ حتمی فیصلے اور باقاعدہ انکوائری کےلئے ریلوے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر کو ارسال کردی گئی ہے۔ گریڈ 21 کے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر دونوں ماتحت سینیئر عملے کی رپورٹس کا بغور جائزہ لیں گے اور اپنی انسپکشن رپورٹ مکمل کریں گے۔

About admin

Check Also

حکیم لقمان جب دنیا سے جانے لگے فرمایا تھا مرد کی مردانگی ختم ہونے لگے تو یہ دانے کھالینا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج آپ کو وہ نسخہ بتائیں جو کہ حکیم لقمان نے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *