Breaking News

اب ہر سرکاری ملازم کے پاس اپنا گھر،اپنی گاڑی ہوگی اورحکومت نے انتہائی شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہر سرکاری ملازم کی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کے پاس اپنا ذاتی گھر ہو اور سفر کرنے کے لئے ذاتی گاڑی بھی ہو مگر کم تنخواہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر یہ سب کچھ ایک خواب ہی نظر آتا ہے تاہم اب تبدیلی حکومت نے سرکاری ملازمان کو خوش خبری سُنا دی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بلاسود اور آسان اقساط پر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کا ایک اور شاندار اقدام، سرکاری ملازمین کو بلا سود آسان اقساط پر قرض ملے گا، اس حوالے سے حکومت نے مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ گھرکی تعمیر،گاڑی،موٹر سائیکل اور سائیکل خریدنے کے لیے قرض دیا جائے گا، گریڈ ایک سے 17 تک ملازمین قرضہ لے سکتے ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ گریڈ17 سے اوپر کے ملازمین صرف گاڑی خریدنے کے لیے قرض لے سکتے ہیں،8 ہزارروپے سےڈھائی لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا۔خیبر پختونخواہ حکومت نے مراسلہ تمام انتظامی امور کے ذمے داروں کو ارسال کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کےایم این اے اور معروف ٹی وی اینکر، میزبان عامر لیاقت حسین نے دوسری بیوی طوبیٰ عامر سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ایک ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ عامر لیاقت کی طلاق کی تصدیق ہوچکی ہے۔ “عامر لیاقت نے تصدیق کی ہے کہ ان کی طوبیٰ عامر کے ساتھ دوسری شادی تیسری بیوی کی وجہ سے ختم ہوگئی ہے۔خود سے منسوب طلاق کی تصدیق پر مبنی ٹویٹ سامنے آنے پر عامر لیاقت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے کوئی تصدیق نہیں کی۔ وہ متعلقہ ٹوئٹر ہینڈل چلانے والے کو قانونی نوٹس بھجوائیں گے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *