Breaking News

”بس جی جو اللہ کو منظور! مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق تشویشناک خبر آگئی“

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث کراچی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو انفیکشن ہے۔

ان کا بخار نہیں ٹوٹ رہا، انھیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے مختلف ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ مرض کی تشخیص کے بعد علاج میں آسانی ہوگی۔ شبہ ہے کہ انھیں گردے اور مثانے کا انفیکشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حتمی بات رپورٹس کے نتیجے کے بعد پتا چلے گی۔ ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم مولانا فضل الرحمان کے معائنہ پرمامور ہے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *