آصف زرداری نے لاہور پہنچ کر تحریک انصا ف کی سب سے بڑی وکٹ گرا دی ،رات گئے سنسنی خیز خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جیسا کہ سب کے علم میں ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے دورہ لاہورکو بہت اہمیت دی جاری تھی اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ آصف زرادری پنجاب میں اپنا کام ضرور دکھائیں گے اور یہ بات سچ ثابت ہوئی ہے۔

اور رات گئے بڑی خبر آ گئی ہے  پی ٹی آئی کو بائے بائے،منظور وٹو کی پیپلز پارٹی میں واپسی سابق صدر آصف زرداری سےملاقات میں مکمل اعتماد کا اظہار، ملک کی بدلتی سیاسی صورت حال ، پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کی میاں منظوروٹوسےملاقات،سابق وزیراعلیٰ اور سینئر سیاستدان میاں منظور وٹو کا دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان اس موقع پر سابق وزیر اعظم وزیر راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے، میاں منظور وٹو نےسابق صدرآصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا لاہور میں مصروف ترین دن رہا۔ سابق گورنر مخدوم احمد محمود کے گھرآمد، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سندھ کےصوبائی وزراء کا چار رکنی وفد سید ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں سیرین ایئر کی پرواز ای آر 522 سے لاہور پہنچا جس نےسابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے ۔ صوبائی وزرا کے وفد میں سید ناصر حسین شاہ،سعید غنی،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور شرجیل میمن شامل ہیں ۔ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر مشاورت کی گئی ۔

Leave a Comment