شدید گرمی نے ایک بار پھر حکومت کو فیصلہ واپس لینے پر مجبور کردیا۔۔تعلیمی اداروں بارے بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سکولوں بارے بڑی خبر،ملک بھر میں آج کل بارشیں ہونے کے باوجود بھی گرمی کی ایک شدید لہر جاری ہے جس کی وجہ سے سکول جانے والے بچے اور اُن کے والدین خاصے پریشان دکھائی دے رہے ہیں جب کہ صوبہ پنجاب ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔

بچوں کی صحت کو درپیش صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے تمام سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے اوقات کار اب صبح 7 بجے سے دوپہر 11:30 بجے تک ہوں گے۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی بھی درخواست ہے۔یہ بات ذہن میں رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ملپور میں شدید گرمی کے باعث سکول کے 25 بچے بے ہوش ہو گئے تھے۔ جنھیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ دوسری جانب شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز ماڈل و اداکارہ جیا علی کے شوہر عمران ادریس نے اپنی پہلی شادی سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ جیا سے قبل میری شادی 25 یا 26 سال کی عمر میں ہانگ کانگ میں چینی خاتون سے ہوئی تھی جو مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوئی تھیں، ان سے دو بیٹیاں بھی ہیں۔ گزشتہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی جیا علی نے شوہر عمران ادریس کے ہمراہ حال ہی میں سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان کے شوہر نے اپنی سابقہ اہلیہ کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔عمران ادریس کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی اہلیہ بہت اچھی خاتون تھیں، ان کی شادی 10 سال تک رہی تاہم کچھ عرصہ قبل دونوں کی علیحدگی ہوگئی۔ واضح رہے کہ اداکارہ جیا علی نے مئی کے اختتام پر کرکٹ کوچ، بزنس مین اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران ادریس سے چھوٹی سی تقریب میں لاہور میں شادی کی تھی۔

About admin

Check Also

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔ن لیگ کو تاریخی دھچکا اچانک انتقال کی خبر نے مسلم لیگ ن کو ہلا کے رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *