Breaking News

مسلم لیگ (ن ) کا بڑاسیاسی چھکا پیپلزپارٹی کی انتہائی طاقتور شخصیت کو اپنے ساتھ ملا لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے مشکل ترین حالات میں تازہ ترین ہوا کا ٹھنڈا ٹھار جھونکا سامنے آ گیا ہے جس سے مسلم لیگ ن کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جب مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کی بہت بڑی وکٹ گرا دی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ملک نوشیر خان لنگڑیال ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ۔ نوشیر لنگڑیال پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر تھے۔نوشیر خان لنگڑیال نے قائد مسلم لیگ ن اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا ۔اس ضمن میں نوشیر خان لنگڑیال کی پارلیمنٹ ہاوس میں لیگی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں رانا ثناء اللہ، چوہدری فقیر احمد، ساجد مہدی، نور الحسن تنویر اور رانا مقبول شریک ہوئے۔ اس موقع پرنوشیر خان لنگڑیال نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا اور جنوبی پنجاب میں پارٹی قیادت کے کے ساتھ کھڑا ہوں۔ دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد طاہر کھوکھر نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طاہر کھوکھر کا کہنا تھا کہ انھوں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 34 جموں 1 کا ٹکٹ کروڑوں میںفروخت ہوا۔ طاہر کھوکھر کا کہنا تھا کہ پیسے لینے والوں میں پارلیمانی بورڈ کے ممبران سمیت وفاقی وزیر بھی شامل ہیں دوسری جانب سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *