Breaking News

پاکستانیوں کیلئے شاندار تحفہ ،پریشانی ختم ، مرجھائے چہرے کھل اُٹھے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتے چلے جا رہے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک اچھا ہمسایہ اللہ پاک کی ایک بہت بڑی نعمت ہوتا ہے۔

چین سے کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ، این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی آمدسےملک میں ویکسی نیشن کی یومیہ شرح بہتر ہوگی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزید سائنوویک ویکسین کی 20لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا، ویکسین اسلام آباد ائیرپورٹ پر این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کی گئی۔پاکستان نے چینی کمپنی سائنو ویک ویکسین کی خریداری کی ہے، ین سی او سی کی زیرنگرانی این ڈی ایم اےویکسین خریداری کر رہا ہے، چین سے لائی گئی کورونا ویکسین وفاقی اکائیوں کو فراہم کی جائے گی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی آمدسےملک میں ویکسی نیشن کی یومیہ شرح بہتر ہوگی۔یاد رہے 3 روز قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے مزید 15لاکھ سے زائد ویکسین لے کر وفاقی دارالحکومت پہنچ تھا، این سی او سی نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے 20 سے 30 لاکھ ویکسین کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔واضح رہے کہ چند روز کے دوران ملک میں کرونا ویکسین کے قلت کے باعث مشکلات پیش آرہی تھیں، اس ضمن میں وزیرا عظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی قلت سے متعلق سسٹم میں پریشر پیر یا منگل تک حل ہوگا۔

About admin

Check Also

عمرشریف شدید علیل! مگر بیماری کے باوجوداپنی تیسری بیوی کے خلاف عدالت کیوں چلے گئے؟ وجہ جان کر یقین نہ آئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لیجنڈری کامیڈین عمر شریف جو کہ ان دنوں شدید علیل ہیں اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *