سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ اگر عوام کو ریلیف نہ دیا تو اگلے الیکشن میں مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا، کورونا کے حوالے سے بروقت اقدامات نہ کیے تو بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر چوہدری سلیم بریار کے بیٹے اور پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر پنجاب طاہر خورشید کی بیٹی کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ مہنگائی اور بیروز گاری کی وجہ سے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔
عوام کو ریلیف نہ دیا تو آئندہ الیکشن میں مشکلات کا سامنا کر نا ہو گا۔رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ہے اس میں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ روز بروز کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے، اگر بر وقت اقدامات نہ کیے گئے تو بہت سی قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔