Breaking News

دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری ، پاکستان کے 2 شہروں کو شامل کر لیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلوبل کنسلٹنسی مرکر نے 209 شہروں سے متعلق اپنے سروے میں درجہ بندی کرنے کے لئےوہاں پر رہائش، آمدورفت کے لیے سواری  کی لاگت کھانے اور گھریلو سامان تک 200 سے زائد اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم کی رپورٹ کے مطابق کرغزستان کا شہربشکیک دنیا کا سب سے سستا ترین شہر قرار پایا ہے، اس کے بعد دوسرے نمبر ہر زیمبیا کا شہر لوساکا اور جارجیا کا شہر تبلیسی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس سستے ترین شہروں میں سے پانچ کا تعلق براعظم افریقا سے ہے۔دنیا کا چوتھا سستاترین شہر تیونس، پانچواں براسیلیا، چھٹا ونڈہوئک ساتواں تاشکنت جب کہ آٹھواں گیبرونے ہے۔سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی نویں نمبر پر ہے جب کہ دارالحکومت اسلام آباد کا گیارہواں نمبر ہے۔

About admin

Check Also

یہ کام ہارٹ اٹیک کا باعث بنتا ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معائنہ کیا جائے تو موت کی وجہ نظر آ جاتی ہے ، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *