ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اب دو نمبری نہیں چلے گی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر سامنے آ گئی ہے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول شفاف بنانے کے لئے بائیومیٹرک سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسز اب بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر نہیں بنیں گے۔

ڈرائیونگ لائسنس کا حصول شفاف بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،لرننگ، میڈیکل، لائسنس کے ٹیسٹ مراحل میں بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہو گی،پولیس حکام کا کہنا تھا کہ لائسنسگ سنٹرز اور خدمت مراکز کو نادرا اور سی آر او برانچ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کریمنل ریکارڈ ہولڈرز کی بائیو میٹرک سے فوری شناخت ہو گی،تمام لائسنسنگ سنٹرز اور خدمت مراکز پر بائیو میٹرک مشینیں فراہم کر دی گئیں، امیدوار کے بغیر کسی بھی صورت میں لائسنس نہیں بن سکے گا،2ہفتے قبل ٹیسٹ لینے والی گاڑیوں کے اندر اور باہر کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 68 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 157.51 روپے سے بڑھ کر 158.19 روپے پرپہنچ گیاہے ۔دوسر ی جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی چھاگئی ہے ، کاروبار شروع ہوا تو انڈیکس 48 ہزار 12 پوائنٹس پر تھا اور کچھ دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 142 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 48 ہزار 154 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ سلسلہ یونہی برقرار نہ رہ سکا اور اب انڈیکس میں 32 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد سٹاک مارکیٹ 47 ہزار 979 پوائنٹس پر آ گئی ہے۔

Leave a Comment