Breaking News

وزیراعظم کے خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر تنازعہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کا ردعمل آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے بیان دیا تھا کہ عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو مردوں پر اثر پڑے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر انہیں اپوزیشن سمیت کئی خواتین نے بھی ہدف تنقید بنایا۔

اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ بات کہہ کر ہماری دل آزاری کی ہے، انہوں نے غلط مقاصد کو خواتین کے کپڑوں سے منسوب کر دیا ہے جبکہ ملک میں کم سن بچیوں کے ساتھ بھی اس قسم کے واقعات ہو رہے ہیں، ایسے میں کیا بچیاں بھی مختصر کپڑے پہنتی ہیں؟ پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر وزیراعظم عمران خان سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے ایک مرتبہ پھر سے ان کے بیان پر رد عمل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جمائما خان نے اپریل میں کیا گیا ٹویٹر پیغام شئیر کیا جس میں انہوں نے سعودی عرب کی ایک بزرگ خاتون کا قصہ بیان کیا، جمائما خان کا کہنا تھا کہ آج بھی یاد ہے کہ جب برسوں پہلے وہ سعودی عرب میں تھیں تو ایک بزرگ خاتون برقع اور نقاب کیے جانے کے باوجود ہرا سا نی کا شکار ہوئی تھیں۔ جمائما خان نے لکھا کہ خاتون نے حقیقیت بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ برقع اور نقاب میں باہر کہیں جارہی تھیں تو ایک نوجوان نے ان کا پیچھا کیا ہرا سا ں کیا، جس سے چھٹکارا پانے کا واحد حل یہ تھاکہ وہ اپنا نقاب ہٹائے۔ ٹویٹر پیغام میں جمائما خان نے لکھا کہ ”مسئلہ کبھی بھی خواتین کے لباس کا نہیں رہا ۔”

About admin

Check Also

سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4ہارٹ اٹیک۔۔۔ لندن سے انتہائی تشویشناک خبر، ن لیگی رہنما نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیو ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کروا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *