اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تبدیلی حکومت نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے اور سرکاری ملازمان کے لئے بڑی خبر آ گئی ہے جس سے سرکاری ملازمان کی بڑی مشکل آسان ہو گئی ہے اور اُنہوں نے حکومت کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے ای ریٹائرمنٹ پالیسی کا آغاز کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت نے اساتذہ کے لیے ای ریٹائرمنٹ پالیسی کا آغاز کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفرز اور دیگر آسانیوں کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ای ریٹائرمنٹ پالیسی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس پورٹل کی مدد سے اساتذہ کے ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن اور دیگر اہم دستاویزات بغیر کسی رشوت کے ایک ہفتے میں حاصل کیے جا سکیں گے۔ دوسری جانب تنخواہ دار طبقے کے لیے نیا سیلری ٹیکس ریٹ متعین کر دیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق سالانہ چھ لاکھ تنخواہ ہونے پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہو گا۔ چھ لاکھ سے بارہ لاکھ تک سالانہ تنخواہ پر پانچ فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بارہ لاکھ سے اٹھارہ لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پر دس فیصد ٹیکس دینا ہو گا اور اس سلیب کے تنخواہ داروں کو تیس ہزار روپے سالانہ رقم جمع کروانا ہو گی ۔اٹھارہ سے پچیس لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پر 15فیصد ٹیکس دینا ہو گا، اس سلیب کے تنخواداروں کو 90 ہزار روپے سالانہ رقم جمع کروانا ہو گی۔ پچیس لاکھ سے پینتیس لاکھ روپے تک کے تنخواہ داروں پر 17 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا، اس سلیب کے تنخواہ داروں کو ایک لاکھ 95 ہزار روپے کی رقم جمع کروانا ہو گی۔35 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے تک کی سالانہ تنخواہ پر 17.5 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا اور اس سلیب کے تنخواہ داروں کو سالانہ تین لاکھ 95 ہزار روپے سالانہ دینا ہوں گے۔