Breaking News

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، اپوزیشن کوخوش کرنے کے لیے بات نہیں کرتا بلکہ آئینہ دکھاتا ہوں ۔

احساس پروگرام کی بجائے بجلی اور پٹرول ڈیزل سستا کرلیتے تاکہ غریب کوفائدہ پہنچتا لیکن بدقسمتی سے لوگوں کوبھکاری بنایا جارہا ہے اور جب میں نے مہنگائی کے خلاف بات کی تومیرے پیچھے بھی نیب کوبھجوا دیا گیا ، حالاںکہ میں تو صرف آئینہ دکھا رہا ہوں یہ کوئی گناہ نہیں ہے ، کرپشن کی بات ہو رہی ہے توبلا تفریق احتساب ہونا چاہیئے، کرپشن اگرکسی نے کی ہے توکسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آنا چاہیے۔ نورعالم خان نے کہا کہ ادویات کی قیمتیں دگنی ہوچکی ہیں ، بیگم کا خرچہ بھی دگنا ہوگیا ، 15 سے 20 ہزارکمانے والا اپنے خرچے پورے نہیں کرسکتا لیکن جب بھی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ پربات کرتا ہوں تومجھ پر تنقید ہوتی ہے، عزت اور رزق اللہ دیتا ہے، پرسنیلٹی پرنہیں پاکستان کے آئین پریقین رکھتا ہوں ، بدقسمتی سے حکومت والے عمران خان اور اپوزیشن والے نوازشریف ، آصف علی زرداری کے خلاف بات نہیں سن سکتے ، بجٹ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، ایک دوسرے پرکتابیں پھینکی گئیں  جو کہ نہایت ہی افسوس کی بات ہے ، چوتھے دن حکومت اوراپوزیشن والے لائن پر آگئے۔ حکومتی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں حقائق پربات کرتا ہوں، پیپلزپارٹی ، ن لیگ اور پی ٹی آئی سمیت سب وزرائے خزانہ کہتے آئے پچھلے برباد کر گئے ۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *