مسلم لیگ( ن)کی ایک ہی دن میں 2 اہم وکٹیں گر گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے ایک اور بُری خبر ، ایک ہی دن میں دو اہم ترین وکٹیں گر گئیں ، جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ شانگلہ میں مسلم لیگ (ن)کو دھچکا لگا ہے ۔

اور ایک ہی دن میں ان کی دو اہم وکٹیں گر گئی ہیں ’وزیر اعلی محمود خان نے پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کا عزم کیا ہے اور بہت جلد شانگلہ کی محرومیاں بھی ختم ہوں گی’ اب ووٹ کارکردگی پر ملے گا’سڑکیں ،سکول اور صحت کے مراکز بنائیں گے’آئندہ پلاسٹک پائپ پر ووٹ خریدنے والوں کو مایوسی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روزملک خیل اچر میں بہت بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کی اہم شخصیت فضل خالق خان نے ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ فضل خالق خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ 40 سال سے زائد مسلم لیگ میں رہے مگر اقتدار میں آنے کے باوجود پارٹی نے علاقے کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا تحریک انصاف نے کم عرصہ میں شانگلہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کہ ملک خیل یوسی مسلم لیگ کا گڑھ تھا لیکن فضل خالق خان اور نعمت خان چیئرمن کی تحریک انصاف میں شمولیت سے اب یہ تحریک انصاف کا گڑھ بنے گا۔عوامی مطالبے پرصوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے بازار کوٹ ٹو نوابے روڈ، بازار کوٹ ٹو اچرسر روڈ، شانگلہ ٹاپ ٹو سوک روڈ اور گاڈوا روڈ کی تعمیر اور درجنوں پینے کے پانی کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

About admin

Check Also

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔ن لیگ کو تاریخی دھچکا اچانک انتقال کی خبر نے مسلم لیگ ن کو ہلا کے رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *