Breaking News

گرم کمبل پھر سے نکال لیں دھڑالے کی بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شہر میں تیز آندھی اورٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سہانا ہو گیا،درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز آندھی اور کہیں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ مختلف شہروں میں بجلی کے کئی فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق موسم نے پھر سے اپنا انداز بدل لیا،شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آنے والے تین روز میں بھی موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہےلاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، آندھی کے باعث لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، ملتان روڈ پر آندھی کے باعث درخت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق 120 فیڈروں سےبجلی کی سپلائی عارضی طورپرمعطل ہے، آندھی رکنےکےبعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا جائےگا۔ دوسری جانب دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے کروڑوں صارفین ایپ سے فی الحال فائدہ اٹھانے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کے محتاج ہیں تاہم اب کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے اہم فیچر کو متعارف کروائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی جلد ہی ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *