اگر آج ہی پاکستان میں الیکشن ہو جائیں تو کون سی پارٹی جیت جائے گی؟ پاکستان کے 3 نامور تجزیہ نگاروں نے حقائق کی روشنی میں متفقہ فیصلہ سُنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ملک کے نامور تجزیہ کاروں سے سوال کیا گیا کہ اگر آج ملک میں فری اینڈ فئیر الیکشن ہوا تو کون جیتے گا جس پر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ اگر آج ملک میں فری اینڈ فئیر الیکشن ہوتا ہے تو اس میں خان صاحب نہیں جیتیں گے۔

بلکہ مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا کہ جو ایجنسیز ہیں، ان پر اعتبار ہے ، انہوں نے بتایا ہوا ہے کہ اگر اس طرح کے حالات میں فری اینڈ فئیر الیکشن ہوئے تو مسلم لیگ ن ہی کلین سویپ کرے گی۔ تجریہ کار محسن بیگ نے کہا کہ اگر فری اینڈ فئیر الیکشن ہو گیا تو مسلم لیگ ن ہی جیتے گی، مجھے ن لیگ ہی آگے لگتی ہے۔پروگرام میں موجود تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ سارے اسٹیک ہولڈرز مل کر انتخابی اصلاحات کر لیں بصورت دیگر پھر سے روتے رہیں گے، واضح رہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے ، غربت میں پے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ، نوکریاں نہ ہونے کی وجہ سے آج کا نوجوان ڈگریاں لئے پھر رہا ہے ، اس کے علاوہ دیگر کئی ایسی وجوہا ت ہیں کہ جس کی وجہ سے عوام موجودہ حکومت سے نالاں نظر آتے ہیں ، اگر آج فری اینڈ فیئر الیکشن کرادئیے جائیں تو صورتحال 2018کے الیکشن نتائج سے مختلف ہو سکتی ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق خلیجی ریاست عمان نے کووِڈ19کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظراتوار سے دوبارہ رات 8 بجے سے صبح 4بجے تک کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *