Breaking News

پاکستان کی نامور شخصیت کا انتقال، پوری سوگ میں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کے وزراء اور سیاستدانوں کی جانب سے پشتونخواہ میپ کے سینئر رہنما عثمان کاکڑ کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سینئر سیاستدان سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عثمان خان کاکڑ ایک محب وطن سیاسی اور سماجی رہنما تھے۔قاسم سوری نے کہا کہ عثمان خان کاکڑ نے بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے کہا کہ عثمان خان کاکڑ کی بلوچستان کی محرومیوں کیلئے سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔دوسری جانب سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ظفرالحق نے عثمان کاکڑ کے بھائی کو ٹیلیفون کرکے عثمان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔راجہ ظفرالحق نے کہا کہ سینیٹر عثمان کاکڑ کی وفات کی خبر سُن کر دلی دکھ و افسوس ہوا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم عثمان کاکڑ کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی سینیٹر عثمان کاکڑ کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عثمان کاکڑ کو ہمیشہ جمہوریت پسندوں کے صف اوّل کے رہنماؤں میں یاد رکھا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپنی توانا آواز سے ہمیشہ جمہوری قوتوں کو حوصلہ ملا،  پی ڈی ایم نڈر رہنما سے محروم ہوگئی۔

سابق صدر آصف زرداری نے سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر عثمان کاکڑ بلوچستان کے عوام کے وکیل تھے۔آصف زرداری نے کہا کہ سینیٹر عثمان کاکڑ نے پارلیمان میں بلوچستان کے عوام کی بھرپور نمائندگی کی۔اُنہوں نے سینیٹرعثمان کاکڑ کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھی سینیٹرعثمان کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔شیری رحمان نے کہا کہ یقین نہیں آتا سینیٹر عثمان کاکڑ ہم میں نہیں رہے، عثمان کاکڑ نے ہمیشہ آئین اور پارلیمان کی بالادستی کی سیاست کی۔اُنہوں نے کہا کہ سینیٹر عثمان کاکڑ نے بلوچستان کے عوام کی بھرپور نمائندگی کی، اللّہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور جنت میں بلند درجات عطا فرمائے۔واضح رہے کہ پشتونخواہ میپ کے سینئر رہنما عثمان کاکڑ کراچی میں انتقال کر گئے۔سیکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا کے مطابق عثمان خان کاکڑ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ عثمان کاکڑ کے انتقال کی اطلاع سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ملی جس کے بعد اجلاس میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

About admin

Check Also

عمرشریف شدید علیل! مگر بیماری کے باوجوداپنی تیسری بیوی کے خلاف عدالت کیوں چلے گئے؟ وجہ جان کر یقین نہ آئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لیجنڈری کامیڈین عمر شریف جو کہ ان دنوں شدید علیل ہیں اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *