آج سے 31جولائی تک سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں ایک بار پھر اچانک سکولز بند کر دیئے گے بچوں کی موجیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بچوں کی موجیں شروع، آج سے 31جولائی تک سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں ۔ایک بار پھر اچانک سکولز بند کر دیئے گئے۔۔؟ بچوں کی موجیں۔۔۔۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے گرم علاقوں کے اسکولوں میں آج سے موسم گرما کی طویل تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔

ڈائریکٹر اسکولز کے مطابق بلوچستان کے گرم علاقوں میں اسکولز موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلے میں آج سے بند کر دیئے گئے ہیں، بلوچستان کے گرم علاقوں میں اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 31 جولائی تک جاری رہیں گی۔ ڈائریکٹر اسکولز کے مطابق کوروناوائرس سے ہونے والاتعلیمی نقصان پورا کرنے کے لیے موسم گرما کی تعطیلات میں 15دن کی کمی کی گئی ہے۔ڈائریکٹر اسکولز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم گرما کی مختصر تعطیلات منسوخ کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ بلوچستان کے تقریباً 17 اضلاع سمر زون اور 16 اضلاع ونٹر زون میں آتے ہیں۔ دوسری جانب کیا کسی بینک کو ایسا کرنے کا اختیار ہے؟ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک کی بد انتظامی کے خلاف شکایت پر بینکنگ محتسب کی جانب سے مناسب کارروائی نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے پر قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق لاہور کی رہائشی خاتون روبی انوار نے حبیب بینک میں اپنے اکاؤنٹ سے 140000 روپے کی رقم بغیر اجازت منتقل کئے جانے اور بینک کی بد انتظامی پر کوئی کارروائی نہ ہونے کی شکایت کی۔ انہوں نے بنکنگ محتسب کو اپنی شکایت میں بتایا کہ متعلقہ بینک کے سامنے اس بدانتظامی کا معاملہ اٹھایا گیا لیکن انہیں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ بینکنگ محتسب نے مناسب تفتیش کے بغیر اور شکایت کنندہ کو سنے بغیر کیس بند کردیا ۔

Leave a Comment